سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اسد مروت اور ان کے اہلخانہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

 سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اسد مروت اور ان کے اہلخانہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اسد مروت اور ان کے اہلخانہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ اسد مروت نے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست دے دی ہے۔

درخواست کے مطابق، اسد مروت اپنے بھائی اور اہلخانہ کے ہمراہ راول ٹاؤن پہنچے تو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے انہیں روکا اور 6 لاکھ روپے، موبائل فونز اور اہم دستاویزات لوٹ کر فرار ہوگئے۔