پینسلونیا امریکی صدارتی الیکشن میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتی ہے، سروے میں برابری

10:47 PM, 1 Nov, 2024

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں ریاست پینسلونیا ایک بار پھر اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ حالیہ سروے کے مطابق پینسلونیا میں دونوں امیدوار 49 فیصد ووٹوں کے ساتھ برابری پر ہیں۔ انتخابات میں صرف چار دن باقی ہیں، اور ڈیموکریٹس کی جانب سے نائب صدر کملا ہیرس اور ریپبلکن امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست میں بھرپور مہم چلائی ہے۔

ریاست کے پاس 19 الیکٹورل ووٹ ہیں، جو اسے فیصلہ کن حیثیت دیتے ہیں۔ دونوں امیدواروں نے اس ہفتے پینسلونیا میں ریلیاں نکالیں، جہاں ٹرمپ نے ایلنٹاؤن اور ہیرس نے ہیرسبرگ کا دورہ کیا۔ 2020 کے انتخابات میں صدر جوبائیڈن نے پینسلونیا کو ایک فیصد پوائنٹ کے فرق سے جیتا تھا، جو کہ سوئنگ ریاست "بلیو وال" کا حصہ ہے۔

مزیدخبریں