لاہور:ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے شیڈول کے مطابق، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہوگا، جس میں بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، جنوبی افریقا، نیپال، افغانستان، اور پاکستان کی نابینا کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔
افتتاحی میچ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ 25 نومبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا مقابلہ ہوگا۔
ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب 22 نومبر کو لاہور میں ہوگی، جہاں افتتاحی میچ سمیت کل 15 میچز لاہور میں منعقد ہوں گے، جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل سمیت 9 میچز کی میزبانی ملتان کرے گا۔ تمام غیر ملکی ٹیمیں 21 نومبر تک پاکستان پہنچ جائیں گی۔