میلبورن: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بیٹ اب میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کے لانگ روم میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔
ایم سی جی حکام نے بابر اعظم سے لانگ روم کے لیے بیٹ عطیہ کرنے کی درخواست کی، جس پر بابر اعظم نے 2022 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں استعمال ہونے والا اپنا بیٹ عطیہ کردیا۔
ایم سی جی کے لانگ روم میں معروف کرکٹرز جیسے ڈان بریڈ مین، ڈیوڈ بون، جیک ہوبز اور برائن لارا کے بیٹس بھی موجود ہیں، اور اب بابر اعظم کا بیٹ بھی اس کے ساتھ شامل ہو جائے گا۔
اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ "میرے لیے یہاں کے لانگ روم میں بیٹ رکھنا ایک بڑا اعزاز ہے۔ دنیا کے عظیم بیٹرز کے بیٹس کے ساتھ میرا بیٹ ہونا میرے لیے فخر کی بات ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ایم سی جی سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں، یہ دنیا کے بہترین گراؤنڈز میں سے ایک ہے۔"
یہ بات یاد رہے کہ بابر اعظم نے میلبورن میں 2022 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔