ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 188 ارب 80 کروڑ روپے کے شارٹ فال کا سامنا

ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 188 ارب 80 کروڑ روپے کے شارٹ فال کا سامنا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں ٹیکس اہداف کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں 188 ارب 80 کروڑ روپے کا شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایف بی آر کا ہدف تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں 3631 ارب 40 کروڑ روپے محصولات اکٹھے کیے جائیں، لیکن اس دوران صرف 3442 ارب 60 کروڑ روپے وصول کیے جا سکے۔

ذرائع کے مطابق، ایف بی آر نے ان چار ماہ میں 169 ارب روپے سے زائد رقم ریفنڈ کی جبکہ اکتوبر کے مہینے میں 879 ارب روپے محصولات اکٹھے کیے گئے۔ تاہم، ایف بی آر کا اکتوبر میں 980 ارب روپے کا ٹیکس ہدف تھا، مگر یہ ہدف پورا نہ ہو سکا اور 101 ارب روپے کا شارٹ فال ریکارڈ ہوا۔ اکتوبر میں ایف بی آر نے 22 ارب 60 کروڑ روپے کا ریفنڈ بھی جاری کیا۔

ماہرین کے مطابق، یہ شارٹ فال ملک کے مالیاتی اہداف کو مزید چیلنجز میں ڈال سکتا ہے۔