کراچی: سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار ہے اور مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 84 ہزار 700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2144 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد یہ قیمت 2 لاکھ 44 ہزار 84 روپے فی 10 گرام ہوگئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کی کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 2 ہزار 752 ڈالر ہو گئی ہے۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق یہ کمی ممکنہ طور پر عالمی مالیاتی حالات اور کرنسی کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔