اسلام آباد: حکومت نے بارڈر سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو فوری اقدامات کے لیے مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں بین الاقوامی مسافروں کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق، یہ اقدام اشتہاری اور مطلوب ملزمان کے اندرون و بیرون ملک سفر کو ناممکن بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
بائیو میٹرک مشینیں ایئرپورٹس کے انٹرنیشنل امیگریشن کاؤنٹرز پر نصب کی جائیں گی، تاکہ مسافروں کی مؤثر جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد سیکیورٹی کے معیار کو بین الاقوامی سطح پر بہتر بنانا ہے۔