پاکستان کے 20 اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

02:32 PM, 1 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان کے 20 اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ اضلاع میں حیدرآباد، لاہور، جامشورو، کراچی سینٹرل، کراچی ساؤتھ، قمبر، اسلام آباد، راولپنڈی، پشین، لکی مروت، نوشکی، کوئٹہ، ژوب، پشاور، ڈی آئی خان اور میانوالی شامل ہیں۔

قومی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق، 26 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ اسلام آباد کے دو علاقوں کے ساتھ ساتھ لاہور کے دو علاقوں اور دیگر اضلاع کے ایک ایک علاقے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

حکام نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے، تاکہ پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں