کراچی سے ناکارہ مسافر طیارہ سڑک کے راستے حیدرآباد پہنچ گیا

02:21 PM, 1 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

حیدر آباد: کراچی سے ناکارہ مسافر بردار طیارہ ایئر بس 310 بذریعہ موٹر وے حیدرآباد پہنچ گیا ہے، جہاں سے اسے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ٹریننگ سینٹر کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ طیارہ کل کراچی سے روانہ ہوا تھا اور آج اپنی منزل پر پہنچا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے  طیارے کو ٹینڈر کیا تھا، جسے کراچی ایئرپورٹ سے کنٹینر کے ذریعے موٹر وے کراچی ٹول پلازہ پر منتقل کیا گیا اس کو خصوصی ٹرالی اور ٹرک کے ذریعے اسے حیدرآباد لے کرجایا گیا۔

موٹر وے پولیس نے ابتدا میں طیارے کو بغیر اجازت وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں دی اور روک لیا۔ عوام کی بڑی تعداد نے اس موقع پر طیارے کے ساتھ سیلفیاں بنائیں، جب کہ طیارہ کراچی سے 60 کلومیٹر دور روک دیا گیا تھا۔

موٹر وے پولیس نے وضاحت کی کہ بغیر این او سی جہاز لے جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ تاہم، رات گئے این او سی ملنے کے بعد ناکارہ جہاز کی حیدرآباد منتقلی کی اجازت دی گئی، اور طیارہ 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر شروع کر دیا۔ 

یہ پاکستان میں پہلی بار ہے کہ کسی بڑے مسافر ہوائی جہاز کو سڑک کے ذریعے منتقل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں