سست انٹرنیٹ کا مسئلہ حل، سب میرین کیبل کی بحالی ہوگئی

سست انٹرنیٹ کا مسئلہ حل، سب میرین کیبل کی بحالی ہوگئی

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق، ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور ہونے کے بعد انٹرنیٹ سروسز کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ حکام نے وضاحت کی کہ جون میں ایس ایم ڈبلیو فور اور اگست میں اے اے ای ون سب میرین کیبل میں پیش آنے والے فالٹس کی وجہ سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں، جن کی بحالی میں تقریباً 4 ماہ کا وقت لگا۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ سب میرین کیبلز کی بحالی کے بعد 1750 جی بی پی ایس کا شارٹ فال ختم ہو گیا ہے، اور انٹرنیٹ اب اپنی مکمل رفتار اور صلاحیت کے ساتھ فعال ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ 2023 میں کنیکٹیوٹی میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا ہے، جس کا مقصد آئندہ دو سالوں میں تین نئی کیبلز کا اضافہ کرنا ہے۔

مصنف کے بارے میں