انسداددہشت گردی ترمیمی بل 1997ء قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

01:20 PM, 1 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 1997ء قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں بل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا جسے سپیکر قومی اسمبلی نے غور کے لیے قائمہ کمیٹی کو بھیجاہے۔
علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفۂ سوالات میں شگفتہ جمانی نے پوچھا کہ کیا بحری جہازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز بھیجنے کی پالیسی زیرِ غور ہے؟
اس پر وفاقی وزیرِ بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا بحری جہازوں کے سفری نرخ بہت زیادہ رعایتی نہیں ہیں  اس حوالے سے غور کیاجارہاہے، بحری جہازوں پر عازمین کو لے جانا اتنا قابلِ عمل نہیں۔

مزیدخبریں