مونگ کوک: ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو زبردست شکست دے دی۔
مونگ کوک میں کھیلے گئے گروپ مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے۔
پاکستانی ٹیم نے 120 رنز کا ٹارگٹ ، صرف 5 اووروں میں پورا کرلیا۔ آصف علی نے 14 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیلی ۔
محمد اخلاق نے 40 رنز بنائے جبکہ کپتان فہیم اشرف نے 5 گیندوں پر 22 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ بھارت کے کوئی بھی باؤلر پاکستان کی ایک وکٹ بھی نہیں لے پایا۔
بھارت کی طرف سے کپتان اتھاپا31، کیدار جادھو 8 رنز، بھرت نے 53 رنز بنائے ۔ منوج 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔