وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا رہا ہونے والے سرکاری ملازمین کے لیے ون سٹیپ پروموشن کا اعلان

12:18 PM, 1 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حال ہی میں گرفتاری کے بعد رہا ہونے والے سرکاری ملازمین کے لیے ون سٹیپ پروموشن کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے کی چھٹی اور 10 ہزار روپے سٹائپنڈ بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج میں گرفتار سرکاری ملازمین جب رہائی کے بعد پشاور پہنچے تو علی امین گنڈاپور نے ان کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔

بتایا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے سرکاری ملازمین میں 34 پولیس اہلکار، 7 ٹی ایم اے اہلکار اور 42 ریسکیو اہلکار شامل تھے۔

مزیدخبریں