سپین میں سیلاب کی تباہی، 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان

12:14 PM, 1 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

میڈرڈ: سپین میں طوفانی بارشوں نے شدید تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 150 سے زائد ہو گئی ہے۔ 

حکام کے مطابق، مشرقی صوبے ویلنسیا میں شدید بارشوں نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے، جس کے باعث انفراسٹرکچر کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ سیلابی ریلوں نے کئی سڑکوں اور پلوں کو بہا لیا، جبکہ متعدد لوگ لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے پیش نظر، سپین کے وزیر اعظم نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے اور حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ 

یہ واقعہ سپین کی تاریخ میں اس نوعیت کے بدترین سیلابوں میں شمار کیا جا رہا ہے، جس کی مثال 1973 میں آنے والے سیلاب سے دی جا سکتی ہے، جب درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزیدخبریں