سیاسی  جوڑتوڑ عروج پر ،بلوچستان کی اہم شخصیات ن لیگ میں شمولیت کے تیار

09:42 PM, 1 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: ن لیگ کی انتخابات کی تیاریاں اور جوڑ توڑ عروج پر ہے۔نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں سیاسی گہما گہمی اور انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں، جس کے تحت مسلم لیگ ن کے قائد آئندہ چند روز میں چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے جبکہ وہ سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

ن لیگ نے بلوچستان میں اہم سیاسی شخصیات سے رابطے کیے ہیں ، بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات نے ن لیگ میں شرکت کا عندیہ دیا ہے۔ پارٹی قیادت کی ہدایت پر سابق سپیکر قومی اسمبلی اور سینئر لیگی رہنما سردار ایاز صادق کوئٹہ پہنچے جہاں ان سے سابق وزرا، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور بلوچستان کی ممتاز سیاسی شخصیات نے ملاقاتیں کر کے ن لیگ میں شمولیت کا عندیہ دیا ۔

سردار ایاز صادق سےملاقات کرنے والوں میں سابق وزرا سردار عبدالرحمن کھیتران ، میر عبدالغفور لہڑی شامل تھےا نہوں نے سیاسی تعاون پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ اسکے علاوہ سابق رکن قومی اسمبلی میر دوستان ڈومکی اور بلوچستان کی سابق ایم پی اے ربابہ خان بلیدی کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی ملاقات کی۔ملاقات کرنے والی شخصیات کا نوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور ن لیگ میں شمولیت کا عندیہ دیا۔

شرکا نے کہا کہ نوازشریف ہی ملک کو مسائل اور بحرانوں سے نجات دلاسکتے ہیں۔ سردار ایاز صادق نے آنے والی شخصیات کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق تمام شخصیات آئندہ چند روز میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔ اس  کے بعد بلوچستان میں سیاسی طاقت کا پلڑا واضح طورپر مسلم لیگ (ن) کے حق میں ہوجائے گا۔

مزیدخبریں