جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 190 رنز سے ہرادیا، سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار 

09:04 PM, 1 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

پونے:جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 190 رنز سے ہرادیا۔ اس طرح سے جنوبی افریقہ کی  سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار  ہوگئی۔ ورلڈکپ کے 32ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 190 رنز سے شکست دے دی۔ پروٹیز کے 358 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کیوی ٹیم 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹارگٹ کے تعاقب میں کیوی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور کوئی بھی بیٹر جم کر جنوبی افریقہ بولرز کا مقابلہ نہ کرسکا۔ 


نیوزی لینڈ کی طرف سے  ڈیون کانوے 2، ول   ینگ33، رچن روندرا9، ڈیریل مچل24، ٹام لیتھم4، گلین فلپس60، مچل سینٹنر7، ٹم سائوتھی7، جیمز نیشم صفر، ٹرینٹ بولٹ9 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے 4، مارکو یانسن نے 3، جیرالڈ کوئٹزی نے 2 اور کگیسو رباڈا نے ایک وکٹ لی۔   


نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک اور کپتان ٹیمبا باووما نے اننگزکا آغاز کیا جس کے بعد 9ویں اوور میں 38 رنز پر جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ گر گئی جب کپتان ٹیمبا باووما کو 24 رنز پر ٹرینٹ بولٹ نے کیچ آؤٹ کروایا۔اسکے بعد کوئنٹن ڈی کاک اور راسی ونڈر ڈوسن نے 200 رنز کی شاندار پارٹنرشپ بنا کر بڑے سکور کی بنیاد رکھی۔


کوئنٹن ڈی کاک نے 114، ٹیمباباووما نے 24، راسی ونڈر ڈوسن نے133، ڈیوڈ ملرن ے 53  رنز بنائے۔ ہنرچ کلاس نے 15، ایڈ ن مرکرم نے 6 سکور بنائے اور آئوٹ نہیں  ہوئے ۔ نیوزی لینڈکی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے  ٹرینٹ بولٹ نے ایک، ٹم سائوتھی نے دو، جیمز نیشم نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 

مزیدخبریں