قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عرفان سعادت سپریم کورٹ کے جج مقرر

08:40 PM, 1 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عرفان سعادت سپریم کورٹ کے جج مقرر کردیے گئے ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عرفان سعادت  کا نوٹیفکیشن بھی  جاری کردیاگیا ہے۔ وزارت قانون و انصاف کے نوٹیفیکیشن کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عرفان سعادت کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں 29 ستمبر کو صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جسٹس عرفان سعادت کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔اس تعیناتی کے ساتھ ہی  صدر مملکت نے سندھ ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس عقیل احمد عباسی کو قائم قام چیف جسٹس مقرر کردیا ہے۔یاد رہے کہ 20 اکتوبر کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اتفاق رائے سے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عرفان سعادت کو بطور جج سپریم کورٹ میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی تھی۔


جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس عرفان سعادت کو سپریم کورٹ میں ترقی دینے پر غور کیا گیا تھا. جس پر اجلاس میں موجود تمام اراکین نے متفقہ طور پر ان کی نامزدگی کی منظوری دی، جس کی توثیق وفاقی وزیر قانون نے بھی تحریری طور پر کی تھی۔جسٹس عرفان سعادت کی تقرر ی کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی کل تعداد 16 ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں