اسلام آ باد :پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کاکہنا ہےکہ جو کوئی بھی ڈیل کررہاہے اس کا نام مجھے بھی بتائیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی شفاف الیکشن کے لیے حکومت سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
علی محمد خان نے نیو نیوز کے پروگرام " نیوزٹاک" میں یشفین جمال کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی ڈیل کررہاہے اس کا نام مجھے بھی بتائیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی شفاف الیکشن کے لیے حکومت سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں جو بھی حکومت بنے وہ پاکستان کی سالمیت کے فیصلے کرے۔جو بھی حکومت آئے وہ ذاتی انتقام سے پرہیز کرے۔ تحریک انصاف کو موقع دینا چاہیے کہ انتخابات میں حصہ لے سکے۔سیاستدانوں کو ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیئے۔ہمارے دور میں بھی ہم سے غلطیاں ہوئیں۔
ہم نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ دیں گے۔ہم بھی فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالنا چاہتے تھے مگر ہمیں اجازت نہیں ملی۔اگر زہر دیا جارہا ہے تو کسی بھی صورت عمران خان کی صحت پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔