اسلام آباد :رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں تجارتی خسارے میں چونتیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ادارہ شماریات کےمطابق رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارہ سات ارب اکتالیس کروڑ ڈالررہ گیا ہے۔
تجارتی خسارے میں کمی کی بڑی وجہ ملکی درآمدات میں اٹھارہ فیصد سے زائد کمی ہے۔چار ماہ میں درآمدات اکیس ارب ڈالر سے کم ہو کر سترہ ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
چار ماہ میں ملکی برآمدات ایک فیصد سے بھی کم اضافے کے ساتھ نو ارب باسٹھ کروڑ ڈالررہا۔ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 9 ارب 55 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئی تھیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ستمبر کی نسبت اکتوبر میں ملک کے اندر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔