"سپائیڈر مین" سڑکوں پر آگئے 

07:22 PM, 1 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

بیونس آئرس: سپائیڈر مین سڑکوں پر آگئے۔ جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا میں سپائڈر مین کے کپڑے پہن  کر لگ بھگ ایک ہزار سے زائد افراد   دارالحکومت بیونس آئرس میں قائم ایک یادگار پر جمع ہوگئے۔

یہ افراد سپائیڈر مین کا  لباس پہن  کر سڑکوں پر عالمی ریکارڈ بنانے کی غرض سے اکٹھے ہوئے ۔ تقریباً 2000 افراد نے اکٹھے ہو کر عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔

تاہم وہاں پر کوئی ایسا فرد نہیں تھا جو ان سب کی تعداد کی تصدیق کرسکتا کہ  یادگار عمارت پر کتنے لوگ تھے   ۔ اس مجمع کے اکٹھے ہونے کا مقصد رواں برس جون میں ملائیشیا میں 685 افرد کی جانب سے  سپائڈر مین کے کپڑے پہن کر بنائے جانے والے ریکارڈ کو توڑنا تھا۔تاہم، گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اس کوشش کے شواہد کا جائزہ لیا جانا ابھی باقی ہے۔

مزیدخبریں