ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک

06:24 PM, 1 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ہوا ہے۔ اس میں  فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن کیا۔

آپریشن  میں  دہشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔  فائرنگ کے تبادلے سے  6 دہشت گرد موقع پر مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود بھی برآمد کیاگیاہے ۔


ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔  علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری  ہے۔ 

مزیدخبریں