غزہ پر بمباری اور بربریت:چلی، کولمبیا اور بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے

06:15 PM, 1 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

غزہ :غزہ پر بمباری اور بربریت کی   وجہ سے  چلی، کولمبیا اور بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں۔ 
چلی، کولمبیا اور بولیویا  نے  بطور احتجاج  اسرائیل سے تعلقات منقطع کردیےہیں۔ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر وحشیانہ بمباری اور بربریت کے خلاف بطور احتجاج جنوبی امریکہ کے 3 ممالک نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کیے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے اور اب تک ہزاروں ٹن بارود غزہ پر گرا چکا ہے۔

اسرائیلی طیاروں نے آبادی کے علاوہ اسپتال اور پناہ گزین کیمپوں کو بھی نہیں چھوڑا  اور تباہ کردیا ہے۔اسرائیلی حملوں میں اب تک 3500 سے زائد بچوں سمیت ساڑھے 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف دنیا سراپا احتجاج ہے اور لندن، استبول اور ڈھاکہ سمیت کئی شہروں میں بڑے بڑے عوامی احتجاج کیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز چلی اور کولمبیا نے اپنے سفیروں کو اسرائیل سے واپس بلا لیا تھا۔ اب بولیویا نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بولیویا کے ڈپٹی وزیر برائے خارجہ امور کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ اسرائیلی حملوں کی مذمت اور اسرائیلی افواج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں