ہمارا حکومت چلانے کا تجربہ ہے,اسرائیلی بربریت کے خلاف سب کو ایک ہونا ہو گا:مراد علی شاہ

06:00 PM, 1 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ  ہمارا حکومت چلانے کا تجربہ ہے۔اسرائیلی بربریت کے خلاف سب کو ایک ہونا ہو گا۔
مراد علی شاہ نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ  ہمارا حکومت چلانے کا تجربہ ہے۔اسرائیلی بربریت کے خلاف سب کو ایک ہونا ہو گا۔

 غزہ میں لوگ پہچان کے لیے اپنے بچوں کے بازوؤں پر اپنے نام لکھ رہے ہیں اور دوسری جانب بھارت کشمیریوں کے ساتھ سےجو ظلم کر رہا ہے اس کی بھی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ میری پریس کانفرنس کسی سے شکایت نہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی نے فنڈز کے لیے مختلف کوششیں کیں۔سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جنیوا کانفرنس سے متعلق سندھ نے تیاری کی اور پیسے آئے۔


انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2 ارب ڈالرز سندھ حکومت کو ورلڈ بینک اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے فنڈ ملے، سندھ میں سیلاب سے 4 ملین ایکٹر زمین تباہ ہوئی، 21 لاکھ گھر تباہ ہوئے تھے۔

مزیدخبریں