مہنگائی  بڑھ گئی ، شہروں میں  1.07 فیصد ،دیہات میں  1.10 فیصد اضافہ ریکارڈ

05:52 PM, 1 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : مہنگائی  بڑھ گئی۔ شہروں میں  1.07 فیصد ،دیہات میں  1.10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ ملک میں گزشتہ ماہ اکتوبر میں مہنگائی میں 1.08 فیصد اضافہ ہوا اور یہ شرح 26.89 فیصد رہی۔


اکتوبر 2023 میں مہنگائی کی شرح 26.89 اور جولائی سےاکتوبر تک مہنگائی کی شرح 28.48 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی کی شرح 28.48 فیصد رہی، اکتوبر میں شہروں میں مہنگائی میں 1.07 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک ماہ میں دیہات میں مہنگائی میں 1.10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مصالحے 84.5 فیصد ،ایک سال میں چینی 69.9 فیصد،  آٹا 63.3 فیصد، چاول  62.2 فیصد، لوبیا 56.8 فیصد، چائے54.9 اورآٹا37.7 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں درسی کتب 85 فیصد، ادویات 36.6فیصد،  موٹرفیول 30.8 فیصدجب کہ گیس 62.8 اوربجلی 50.6 فیصد مہنگے ہوئی۔

مزیدخبریں