ورلڈکپ،جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

05:36 PM, 1 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

پونہ:ورلڈکپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔ورلڈکپ کے 32ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے 358 رنز کا ہدف دے دیا۔ 


پونے میں کھیلے جارہے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک اور کپتان ٹیمبا باووما نے اننگزکا آغاز کیا جس کے بعد 9ویں اوور میں 38 رنز پر جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ گر گئی جب کپتان ٹیمبا باووما کو 24 رنز پر ٹرینٹ بولٹ نے کیچ آؤٹ کروایا۔اسکے بعد کوئنٹن ڈی کاک اور راسی ونڈر ڈوسن نے 200 رنز کی شاندار پارٹنرشپ بنا کر بڑے سکور کی بنیاد رکھی۔

کوئنٹن ڈی کاک نے 114، ٹیمباباووما نے 24، راسی ونڈر ڈوسن نے133، ڈیوڈ ملرن ے 53  رنز بنائے۔ ہنرچ کلاس نے 15، ایڈ ن مرکرم نے 6 سکور بنائے اور آئوٹ نہیں  ہوئے ۔ نیوزی لینڈکی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے  ٹرینٹ بولٹ نے ایک، ٹم سائوتھی نے دو، جیمز نیشم نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 


 ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، وکٹ پر اوس نظر آرہی ہے۔ اس موقع پر جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، تبریز شمسی کی جگہ کگیسو ربادا کو شامل کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں اب تک اس ورلڈ کپ میں چھ چھ میچز کھیل چکی ہیں، جنوبی افریقہ نے اپنے 5 اور نیوزی لینڈ نے 4 میچز جیتے ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

مزیدخبریں