چمن بارڈر سے 35 ہزار غیر ملکی تارکین اپنے ملک گئے،آپریشن کسی کمیونٹی نہیں، غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف ہے: جان اچکزئی

05:24 PM, 1 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ:نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آپریشن کسی کمیونٹی کے خلاف نہیں، غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف ہے۔
نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  آپریشن کسی کمیونٹی کے خلاف نہیں، غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف ہے۔جان اچکزئی نے کہا کہ اب تک ہم نے 100 غیر قانونی تارکین کو حراست میں لیا ہے، تمام غیر قانونی تارکین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں اس صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں، ایسا کوئی کام نہ کریں جس کا نقصان آئندہ اٹھانا پڑے۔

 چمن بارڈر سے 35 ہزار غیر ملکی تارکین اپنے ملک گئے ہیں، کسی بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی کے ساتھ امتیازی کارروائی نہیں کی جائے گی، غیر قانونی طریقے سے دستاویزات بنانے اور بنوانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو حراست میں لے کر بے دخل کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں