لوک ورثہ میلے میں فلسطینیوں کے لیے فنڈز بھی جمع کیے جائیں گے:جمال شاہ

 لوک ورثہ میلے میں فلسطینیوں کے لیے فنڈز بھی جمع کیے جائیں گے:جمال شاہ

اسلا م آباد :نگران  وفاقی وزیر جمال شاہ کا کہنا ہے کہ لوک ورثہ میلے میں فلسطینی عوام سے یک جہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور متاثرین کے لیے فنڈز بھی جمع کیے جائیں گے۔

نگران  وفاقی وزیرِ قومی ورثہ اور ثقافت نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  لوک ورثہ میلے میں فلسطینی عوام سے یک جہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور متاثرین کے لیے فنڈز بھی جمع کیے جائیں گے۔ فلسطین کے عوام پر آئے روز ستم ڈھائے جا رہے ہیں جبکہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرکتب ہے لیکن مغربی ممالک ان کی حمایت کرتے نہیں تھک رہے۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ میلوں کے ذریعے تمام صوبوں کی ثقافت اجاگر کر رہے ہیں، اس سے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملتا ہے۔
واضح رہے کہ سالانہ لوک میلہ 3 نومبر سے 13 نومبر تک لوک ورثہ کمپلیکس شکرپڑیاں میں منعقد ہو گا۔

مصنف کے بارے میں