اسرائیلی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیاگیا،  غزہ میں نہ بجلی نہ پانی اور نہ ہی خوراک ہے:جلیل عباس جیلانی

 اسرائیلی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیاگیا،  غزہ میں نہ بجلی نہ پانی اور نہ ہی خوراک ہے:جلیل عباس جیلانی

اسلام آباد :نگران  وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی  کاکہنا ہےکہ  اسرائیلی حملے غزہ تک محدود نہیں ہیں۔  غزہ میں نہ بجلی نہ پانی اور نہ ہی خوراک ہے، ہسپتال پر 30 سے زائد حملے ہو چکے ہیں، یہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے لیے باعث تشویش ہے۔


نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ    اسرائیلی حملے غزہ تک محدود نہیں ہیں۔  غزہ میں نہ بجلی نہ پانی اور نہ ہی خوراک ہے ،ہسپتال پر 30 سے زائد حملے ہو چکے ہیں، یہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے لیے باعث تشویش ہے۔ اسرائیلی حملے غزہ تک محدود نہیں ان کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔ 


اقوام متحدہ کے مطابق 8500 فلسطینی شہید ہوئے جس میں ساڑھے 3 ہزار بچے ہیں۔ یروشلم اور ویسٹ بینک میں شہادتیں ہو چکی ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے برعکس شہادتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے  سعودی عرب میں او آئی سی کا خصوصی اجلاس ہوا اس میں سیز فائز کا کہا۔


وزیرِ خارجہ نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں انسانی امداد پہچانے کا کہا، اجلاس میں قیدیوں کی رہائی اور امن مرحلہ کی بحالی کی بات کی، اسرائیل نے ظلم کی نئی مثال قائم کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے، 1967ء میں قرار داد میں اسرائیل کے قبضے کو اقوام متحدہ نے ناجائز قرار دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں