ابوظہبی ایئرپورٹ کا نام تبدیل ،شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھ دیا گیا، 9 فروری  سے مکمل طور پر فنکشنل ہوگا

04:31 PM, 1 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

ابوظہبی:ابوظہبی ایئرپورٹ کا نام تبدیل  کرکے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھ دیا گیاہے۔ متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھ دیا  ہے۔ابوظہبی ایئرپورٹ کے نام کی تبدیلی کا اطلاق 9 فروری 2024 سے ہوگا جس دن 7 لاکھ 42 ہزار مربو میٹر پر محیط ٹرمینل اے کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا


ابوظہبی ایئرپورٹ کے ٹرمینل اے کے آپریشنل ہونے کے بعد یہاں بیک وقت 79 طیارے موجود ہوسکتے ہیں اور  سالانہ ساڑھے 4 کروڑ مسافروں کی آمد و رفت کی گنجائش ہوگی۔ٹرمینل اے میں آزمائشی اور جزوی آپریشنل کا آغاز ہوگیا ہے تاہم 9 فروری 2024 کو یہ مکمل طور پر فنکشنل ہوجائے گا ۔

خیال رہے کہ شیخ زاید بن السلطان آل نھیان متحدہ عرب امارات کے بانی اور پہلے صدر تھے جو 2004 میں 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
 

مزیدخبریں