پونے: انٹرنیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں آج نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کا 32 واں میچ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈیڑھ بجے مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
Toss news from Pune
— ICC (@ICC) November 1, 2023
New Zealand won the toss and elected to field first
Who do you think will come out on top in this all-important #CWC23 clash?#NZvSA : https://t.co/6vS1lIVbyA pic.twitter.com/p7x63kakVR
ورلڈ کپ 2023میں جنوبی افریقہ 6 میچز میں سے5 میں جیت حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی 6 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد کیویز 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہیں۔
دونوں ٹیمیں ون ڈے میچز میں 71 بار آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں سے نیوزی لینڈ نے 25 بار جیتا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ نے 41 بار جیتا ہے۔ون ڈے ورلڈ کپ میں دونوں آٹھ بار آمنے سامنے آ چکے ہیں نیوزی لینڈ نے آٹھ میں سے چھ بار جیتے ہیں جبکہ باقی دو بار جنوبی افریقہ نے جیتے ہیں۔
ممکنہ پلیئنگ الیون:
جنوبی افریقہ: ٹیمبا باوما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، رسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا ، جیرالڈ کوٹزی، لنگی نگیڈی
نیوزی لینڈ : ول ینگ، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ٹام لیتھم (کپتان، وکٹ کیپر)، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر، جمی نیشم، میٹ ہنری، ٹرینٹ بولٹ ، ٹم ساؤتھی