کراچی: کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ڈالر کی قدر میں اضافے اور روپےکی اڑان کو لگام لگی ہوئی ہے۔
کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید 52 پیسے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 282 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 283 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 348 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 52 ہزار کی سطح عبور کرتے ہوئے 52 ہزار 268 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔