لاہور: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کو خیرباد کہہ دیا ہے اور وہ لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق کامران اکمل نے پشاور زلمی سے علیحدہ ہونے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الوادع کہنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، پشاور زلمی کے ساتھ 7 سال کا یہ سفر انتہائی شاندار رہا اور میں ہمیشہ میرے اچھے اور برے وقت میں میری حمایت کرنے پر شکرگزار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر بھروسہ کرنے کیئے میں تمام لوگوں کا شکرگزار رہوں گا جبکہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی، ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم، کوچ ڈیرن سیمی اور کپتان وہاب ریاض کا خصوصی مشکور ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے ڈرافٹ کیلئے دستیاب ہوں گے، دیکھتے ہیں کہ اب کون سی فرنچائز مجھے منتخب کرتی ہے۔
کامران اکمل نے پشاور زلمی کو خیرباد کہہ دیا
11:47 PM, 1 Nov, 2022