صدر مملکت نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 8 ارکان مقرر کر دئیے

11:14 PM, 1 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 سال کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کے 8 ارکان مقرر کر دئیے ہیں اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق ارکان میں ڈاکٹر راغب نعیمی، ملک اللہ بخش کلیار، صاحبزاہ پیر خالد سلطان القادر ی اور ظفر اقبال چوہدری شامل ہیں۔ 
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سلطان ابراہیم قریشی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، محمد جلال الدین اور فریدہ رحیم بھی کونسل کے ارکان میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں