سویڈن، چڑیا گھر سےفرار ہونے والا کنگ کوبرا ایک ہفتے بعد واپس آ گیا

09:46 PM, 1 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسٹاک ہوم: سویڈن کے ایک  ایکویریئم سے غائب ہونے والا کنگ کوبرا ایک ہفتے تک لاپتہ رہنے کے بعد خود ہی واپس پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن کے  مشہور چڑیا گھر کے ایکویریئم سے  22 اکتوبر کو  کنگ کوبرا فرار ہوگیا تھا۔ ایکویریئم میں  اس کے گھر کے اوپر ایک گول دائرہ کھلا دائرہ تھا   ۔ کوبرا نہایت چالاکی سے اوپر چڑھا اور گول کھڑکی سے باہر نکل گیا،  انتظامیہ نے ایک ہفتے تک کوبرا کو  تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملا۔ ایک ہفتے بعد   وہی کوبرا دوبارہ اپنے گھر لوٹ آیا ہے۔ 

چڑیا گھر کی  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں یقین تھا کہ بادشاہ سانپ عمارت سے باہر نہیں گیا ۔ تلاش کےدوران اسے   کئی مرتبہ دیکھا گیا لیکن وہ گرفت میں نہیں آیا ۔ 

انتظامیہ کے مطابق کوبرا کے واپس آ نے کے بعد ایکورئیم کی  نگرانی سخت کردی گئی ہے اور باہر جانے کے راستے بھی بند کردیئے ہیں ۔ 


 

مزیدخبریں