فیصل واوڈا نے جو کہا ہے اس پر عملدرآمد نہ ہو جائے: جاوید لطیف 

08:43 PM, 1 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءجاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کو ڈھائی تین ہزار سے زیادہ نہیں ملے، حقیقت ہے کہ پاکستان کے اندر جو کچھ ہو رہا ہے وہ غیر آئینی ہے، فیصل واوڈا نے جو کہا ہے اس پر عملدرآمد نہ ہوجائے۔ 
تفصیلات کے مطابق نیو ٹی وی کے پروگرام ’سیدھی بات‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صبح کے وقت لوگوں کو للکارتے ہیں اور رات کو پاؤں پڑ جاتے ہیں، فیصل واوڈا نے جو کہا ہے اس پر عملدرآمد نہ ہو جائے، حقیقت ہے پاکستان کے اندر جو کچھ ہو رہا ہے وہ غیر آئینی ہے مگر ہمیں اپنا اپنا آئینی رول ادا کرتے رہنا چاہئے۔ 
پروگرام میں شریک پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنماءشہلا رضا کا کہنا تھا کہ عمران خان جتنا بول رہا ہے وہ دیکھ رہا ہے لوگ کیا ریسپانس دے رہے ہیں، عمران خان کی کس کس بات پر یقین کریں، دوسروں کو بات کرنے سے بہتر ہے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ 
انہوں نے کہا کہ عمران خان سویلین سے بات ہی نہیں کرنا چاہتے تو پھر کس سے بات کریں گے، یہ کسی لانگ مارچ میں پرامن نہیں رہے، اس لانگ مارچ میں عمران خان نے کہا تھا کہ واردات ہو گی۔ 

مزیدخبریں