آزادکشمیر  میں 31سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پی ٹی آئی حکومت کا اعزاز ہےوزیراعظم آزاد کشمیر

 آزادکشمیر  میں 31سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پی ٹی آئی حکومت کا اعزاز ہےوزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس  نے کہا ہے  کہ  آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کسی صورت التوا کا شکار نہیں ہونگے۔

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ  عمران خان کے ویژن،پی ٹی آئی کے انتخابی منشور اور عوام سے کیے گئے بڑے وعدے کو عملی جامہ پہنانے اورسپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے۔ آزادکشمیر  میں 31سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پی ٹی آئی کی حکومت کا اعزاز ہے

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے کہاالیکشن کمیشن کو ان کی ضرورت  کے مطابق بروقت انتخابات کے انعقاد کیلئے وسائل کردئیے گئے ہیں۔ انتخابات کے لیے سکیورٹی فورسز کا کوئی ایشو نہیں،وفاقی حکومت اور صوبوں سے رابطے میں ہیں۔عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور انتخابات کی بھرپور تیاری کریں۔

انہوں نے کہا عوام سے وعدہ ہے کہ آپ کے حقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں کرونگا اور آپکا دیرینہ خواب کسی صورت ٹوٹنے نہیں دونگا۔  حکومت آزادکشمیر وفاقی وزیرداخلہ سے رابطے میں ہے اور سکیورٹی فورسز کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت  جاری ہے۔ اگر کسی وجہ سے انتخابات کے لیے وفاق کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی فراہمی ممکن نہیں ہوتی تو حکومت آزادکشمیر پنجاب،کے پی کے،گلگت بلتستان سے سکیورٹی فورسز اور پاک فوج سے بھی سکیورٹی کیلئے د رخواست کردی ہے۔

مصنف کے بارے میں