دوست محمد مزاری مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پنجاب کے حوالے 

07:33 PM, 1 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کی مقامی عدالت نے پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پنجاب کے حوالے کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہورکی مقامی عدالت میں سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف اراضی کیس کی سماعت ہوئی جس دوران اینٹی کرپشن حکام نے مزید جسمانی ریمانڈ طلب کیا۔ 
دوست مزاری کے وکیل نے کہا کہ تمام ریکارڈ سرکاری دفتر میں موجود ہے، ہائیکورٹ ملتان بینچ نے اینٹی کرپشن کے نوٹسز کو معطل کررکھا ہے، اینٹی کرپشن نے غیر قانونی گرفتارکیا ،لہٰذا سرکاری وکیل کی خواہش پر جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا۔
عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد دوست مزاری کو مزید دو روزجسمانی ریمانڈپراینٹی کرپشن کے حوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

مزیدخبریں