دعا زہرہ کیس ، عدالت کا متاثرہ لڑکی کے طبی و نفسیاتی معائنہ کیلئے میڈیکل بورڈ کی از سر نو تشکیل کا حکم

06:43 PM, 1 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی :لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرہ  کے  طبی معائنہ کے  کیس  میں عدالت نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

عدالت نے متاثرہ لڑکی کے طبی و نفسیاتی معائنہ کیلئے میڈیکل بورڈ از سر نو تشکیل دینے کا حکم دیا ہے  ،بورڈ میں ماہر نفسیات ڈاکٹر عظمی کو شامل کرنے کی ہدایت کی گئی  ہے ،میڈیکل بورڈ 15 دن میں رپورٹ ماتحت عدالت کو پیش کرے گا  ،ٹرائل کورٹ تمام رپورٹس کا جائزہ لے کر میرٹ پر فیصلہ کرے گا ۔

سندھ ہائی کورٹ  کے احکامات کے مطابق میڈیکل بورڈ 15 دن میں رپورٹ ماتحت عدالت کو پیش کرے گی ، ٹرائل کورٹ تمام رپورٹس کا جائزہ لے کر میرٹ پر فیصلہ کرے، عدالت نے  ہدایت کی ہے کہ  ڈاکٹر فاطمہ ریاض یا لڑکی کے والدین کے ایک دوسرے پر الزامات کیس کے میرٹ پر نظر انداز نہیں ہونا چاہیے ۔

مزیدخبریں