قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نےکرتار پور آنیوالوں کی فیس 10 فیصد کم کرنےکی سفارش کردی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نےکرتار پور آنیوالوں کی فیس 10 فیصد کم کرنےکی سفارش کردی

اسلام آباد :قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نےکرتار پور  آنے والوں کی فیس10 فیصد  کم کرنے کی سفارش کردی۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی  کا کہنا تھا کہ  کرتارپور آنے والوں کی فیس 20ڈالر سے کم کرکے 10ڈالر کی جائے، سیکرٹری مذہبی امور  نے کہا  ہم نے وزیراعظم آفس کو20 ڈالر  کی فیس میں کمی کرنے کا کہا ہے  ۔جس پر رکن کمیٹی کھیئل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ  فیس کم کرنے میں قباحت نہیں لیکن  مکمل ختم نہیں کرنی چاہیے،

 کرتار پور  آنے والے  زائرین کی وقت کی کمی کی شکایت پر  حکام نے کہا  پاکستان اوربھارت کے معاہدے میں بھارت سے آنے والے زائرین کو  رات گزارنےکی اجازت نہیں ہے۔  

سیکرٹری مذہبی امور نے بتایا کہ حج و عمرہ ایکٹ  بھی  قومی اسمبلی  میں بھیج رکھا ہےلیکن ابھی تک پاس نہیں ہوا،کمیٹی نے حج وعمرہ ایکٹ پاس کرنے کے لیے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو سفارش کی ہے۔
 
 
 

مصنف کے بارے میں