اداکارہ مہربانو کی شوہر کیلئے جذباتی پوسٹ، تعریفوں کے پل باندھ دیئے

05:36 PM, 1 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

 پاکستان کی خوبرو  اداکارہ مہربانو  نے  شادی کی تصاویر کے بعد پہلی بار شوہر کے لیے جذباتی پوسٹ  بھی شیئر  کی ہے ۔ اداکارہ نے  انکشاف کیا ہے کہ دونوں کے درمیان کئی سال سے دوستی اور تعلقات تھے۔

اداکارہ نے شوہر شاہ رخ علی کے ہمراہ رومانوی انداز میں کچھوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ شریک سفر بننے سے قبل  شوہر   کئی سال سے ان کے بہترین دوست تھے۔ اداکارہ نے شاہ رخ علی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ بطور شوہر وہ ان کی توقعات سے بھی زیادہ بہتر نکلے، وہ ان کے لیے ناشتہ تیار کرتے ہیں اور  رات کا کھانا بھی بناتے ہیں۔اور جب وہ  تھک جاتی ہیں تو شوہر ان کے پاؤں بھی دباتے ہیں جب کہ پریشانی کے وقت وہ انہیں ہنسانے کی کوششیں بھی کرتے ہیں ۔

 اداکارہ مہر بانو نے اپنی پوسٹ میں  شادی کے حوالے سےلکھا کہ ان کےخیال میں شادی ایک تاحیات وابستگی ہے، جس میں جھگڑ وں اور کی اہمیت  بہت کم ہے ۔   بعض اوقات جھگڑے اور مسائل آپ کو یہ سمجھنےمیں مدد دیتے ہیں کہ آپ نے شادی کے لیے درست ساتھی کا انتخاب کیا ۔ انہوں نےخواتین کو مشورہ دیا کہ وہ شادی اور اس کے بعد ہونے والے جھگڑوں سے  گھرائیں نہیں ۔  

 واضح رہے  کہ  اداکار ہ مہربانو نے شادی کے تین ہفتوں بعد سوشل میڈیا پر اپنی  شادی کی تصایر شیئر  کی تھیں۔جس  پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارکباد دی تھی ۔

 
 
 

مزیدخبریں