ٹوئٹرکے تصدیق شدہ بلیو ٹک پر فیس عائد ہونے پر صارفین پریشان

05:06 PM, 1 Nov, 2022

ٹوئٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس  پر فیس لاگو کرنے کی خبروں پر صارفین میں بے چینی بڑھنے لگی۔ امریکی مصنف اسٹیفن کنگ نے فیس لاگو ہونے کی صورت میں ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ 

 اپنی ایک ٹوئٹ میں اسٹیفن کنگ نے سوال اٹھایا کہ  ٹوئٹر انہیں پیسے دینے کی بجائے  وہ ٹوئٹر کوپیسے کیوں دیں گے؟۔ زبردستی ایسا کیا گیا تو وہ ٹوئٹر چھوڑ دیں گے۔ اسٹیفن کنگ کو جواب دینے کے لیے ٹوئٹر کے مالک ایلن مسک خود میدان میں آگئے۔ کہا انہیں بل بھی تو دینا ہوتا ہے، ٹوئٹر کا سارا دار و مدار  اشتہارات پر نہیں ہے۔ ایلن مسک نے استفسار کیا کہ 8 ڈالر فیس سے متعلق کیا خیال ہے۔ 

واضح  رہے کہ   ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے تصدیقی بلیو ٹک پر 20 ڈالرماہانہ فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تصدیقی عمل کے علاوہ  ٹوئٹر کےدیگر فیچرز پر بھی فیس عائد کی جائے گی۔

مزیدخبریں