برسبین: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلش کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے ہیں ۔
برسبین میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے ۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوز بٹلر 73 جبکہ ایلکس ہیلز 52 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔
انگلش ٹیم کو اگر سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنا ہے تو اس میچ میں لازمی جیتنا ہو گا ۔
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو شکست دی تھی ، ایشین چیمپین نے 145 رنز کا ہدف 19ویں اوورز میں حاصل کیا ۔