شہباز گل کے خلاف ایک بار پھر گھیرا تنگ ، نام ای سی ایل میں شامل 

02:01 PM, 1 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔شہباز گل کا نام وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔شہباز گل کا نام اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا۔شہباز گل کا نام کابینہ کی منظوری کے بعد ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

شہباز گل پر تھانہ کوہسار مین مقدمہ درج ہے جس میں ضمانت پر ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے وزارت داخلہ سے سفارش کی تھی کہ شہاز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے شہباز گل بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں.

مزیدخبریں