قومی ادروں پر حملے نامنظور نامنظور : گوجرانوالہ میں عمران خان کے خلاف بینرز لگ گئے 

12:50 PM, 1 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

گوجرانوالہ : تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا گوجرانوالہ میں پڑاؤ کے دوران قافلے کے روٹ پر نامعلوم افراد نے عمران  خان کیخلاف بینرز لگا دیے۔ 

نیو نیوز کے مطابق  بینرز پر گھڑی چور توشہ خانہ چور نامنظور کے نعرے درج  کیے گئے ہیں ۔ بینرز جی ٹی روڈ بس اڈے کے قریب اور شاہین آباد  میں لگائے گئے ہیں ۔

عمران خان کے  خلاف بینرز لگانے پر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایسے بینرز لگا کر سیاسی روایات کو دفن کیا جارہا ہے۔ 

مزیدخبریں