گوجرانوالہ : تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا گوجرانوالہ میں پڑاؤ کے دوران قافلے کے روٹ پر نامعلوم افراد نے عمران خان کیخلاف بینرز لگا دیے۔
نیو نیوز کے مطابق بینرز پر گھڑی چور توشہ خانہ چور نامنظور کے نعرے درج کیے گئے ہیں ۔ بینرز جی ٹی روڈ بس اڈے کے قریب اور شاہین آباد میں لگائے گئے ہیں ۔
گُوجرانوالہ میں جگہ جگہ #گھڑی_چور اور عمران خان کے قومی اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ نامنظور کے بینرز۔۔۔#خُونی_مارچ_نامنظور pic.twitter.com/5Zj8D5yIJ6
— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) November 1, 2022
عمران خان کے خلاف بینرز لگانے پر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایسے بینرز لگا کر سیاسی روایات کو دفن کیا جارہا ہے۔