ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکا نے افغانستان کو شکست دیدی

01:00 PM, 1 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

برسبین: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکا نے افغانستان کو شکست دے دی ، ایشین چیمپین نے 145 رنز کا ہدف 19ویں اوورز میں حاصل کیا ۔

تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے تھے ، رحمان اللہ گُرباز 28 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔ ہسارنگا نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں سری لنکا نے مقررہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ ایشین چیمپین کی جانب سے دننجایا ڈی سلوا نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے ۔

واضح رہے کہ چار میچز میں سے سری لنکا کی یہ دوسری کامیابی ہے ۔ جبکہ افغانستان کو دوسری شکست ہوئی ہے اور اس کے دو میچ بارش کی نذر بھی ہوئے ہیں ۔

مزیدخبریں