لانگ مارچ اسلام آباد ریڈ زون نہیں پنڈی جائے گا: اسد عمر

لانگ مارچ اسلام آباد ریڈ زون نہیں پنڈی جائے گا: اسد عمر
سورس: File

راولپنڈی : پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ پنڈی میں ہر جگہ جائیں گے لیکن ریڈزون اسلام آباد میں داخل نہیں ہوں گے۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ جلد از جلد شفاف الیکشن کرائے جائیں۔ پی ٹی آئی فوج کے خلاف نہیں ہے لیکن اب فیصلے کوئی اور نہیں بلکہ عوام کریں گے۔ 

راولپنڈی میں نیوز کانفرنس میں اسد عمر نے کہا کہ لندن امریکا سے پاکستانی عوام  کی قسمت کا فیصلہ کوئی نہیں کرسکتا ۔پاکستان میں کس کی حکومت ہوگی اس کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔نواز شریف کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا  200 بندے نکلے ہوتے تو اسلام آباد کو آپ نے کنٹینر کا قبرستان نہ بنایا ہوتا۔ملکی ادارے  اسلحہ سے مضبوط نہیں ہوتے ، مضبوط قوم  پیچھے  ہوتی  ہے۔ 

اسد عمر  نے کہا کہ افواج  پاکستان کی  ملک کے لیے قربانیاں   ناقابل فراموش ہیں۔ہم پہل نہیں کریں گے ،یہ حکومت بیرونی مداخلت سے آئی۔ملک جن حالات سے آج گزر رہاہے اس  سے پہلے کبھی  نہیں گزرا۔فوری انتخابات ملک کے لیے ناگزیر ہیں۔ 

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں  جمہوری نظام صرف  کاغذ پر ہےجو غلطی سے وزیر اعظم بن گئے ،ان کو خود یقین نہیں کہ وہ اس عہدے پرہیں۔حکمرانوں کو  شرم  آنی چاہیے ،اسی عوام سے ووٹ لیتے ہیں  ، اسی کو جتھے کہتے ہیں۔ جس دن عمران خان اسلام آباد پہنچے گا، اس دن عوام کا سمندر ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں