عمران خان کا مقصد ملک میں الیکشن نہیں مارشل لا لگوانا ہے: مریم اورنگزیب

12:00 PM, 1 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا مقصد ملک میں الیکشن نہیں مارشل لا لگوانا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دوہ چین سی پیک منصوبے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرے گا ۔ وزیر اعظم دنیا سے سفارتی تعلقات بہتر بنانے کیلئے دورے کرر ہے ۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک شخص 2014 کے دھرنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے آج بھی کنٹینر پر کھڑا ہے ۔ ملک میں گالم گلوچ ، بندوقوں اور جلوسوں سے حکومتیں تبدیل نہیں ہوتیں ۔ عمران خان ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں الیکشن جلد ہوں لیکن الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے ۔ عمران خان کی چوری پکڑی جاچکی ہے ، بند کمرے میں دی گئی آفر بے نقاب ہوچکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان خون خرابے سے انقلاب چاہتے ہیں ۔ عمران خان کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے بلکہ انہیں گھر بھیج دیں گے ۔

مزیدخبریں