براسیلیا: برازیل میں کرپشن اور منی لانڈرنگ پر 10 سال قید کی سزا پانے والے لولا ڈی سلوا دوبارہ صدر منتخب ہوگئے ۔
خبرایجنسی کے مطابق سابق صدر لولا ڈی سلوا نے موجودہ صدر اور دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے بولسونارو کے خلاف 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ۔
بولسونارو برازیل کے 1985 کے بعد سے دوبارہ منتخب نہ ہونے والے پہلے صدر ہیں ۔ لولاڈی سلوا نے اپنے مدمقابل بولسونارو کیخلاف 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ۔ لولاڈی سلوا 2003 سے 2010 تک بھی برازیل کے صدر رہ چکے ہیں ۔ لولاڈی سلوا کو سپریم کورٹ نے 2019 میں نظر بندی سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔