قائد اعظم محمد علی جناح کو ٹی بی نہیں کینسر تھا : عمران خان کا ایک اور غلط تاریخی حوالہ 

08:54 AM, 1 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

گوجرانوالہ: سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے جاپان جرمنی کی سرحدیں ملانے، پاکستان میں 12 موسم ہونے ، ایک لاکھ 40 ہزار پیغمبر ہونے کے غلط تاریخی حوالے کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح کی بیماری کے بارے میں بھی غلط بیان دے دیا گیا۔ 

لانگ مارچ میں گوجرانوالہ جاتے ہوئے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی موت کینسر کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ بانی پاکستان کی موت ٹی بی کی وجہ سے ہوئی تھی۔ عمران خان نے جب یہ غلط بیانی کی تو ان کے گرد سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر اعجاز چودھری اور حماد اظہر بھی کھڑے تھے لیکن کسی نے ان کی تصحیح نہیں کی۔ 

https://twitter.com/ShehzadGul89/status/1587165373408886784

واضح رہے کہ قائد اعظم کے ذاتی معالج کرنل الہٰی بخش اپنی کتاب with the Quaid-i-Azam During His Last Days  میں لکھتے ہیں کہ  میں 23 جولائی 1948 کو کوئٹہ اور پھر وہاں سے بذریعہ کار زیارت پہنچا لیکن دن بھر سفر کرنے کے باوجود زیارت پہنچتے پہنچتے شام ہوگئی اور قائد اعظم  سے ملاقات اگلی صبح ہی ممکن ہوسکی۔ 

انھوں نے لکھا ہے کہ جب میں نے قائد سے ان کی بیماری سے متعلق استفسارات کیے تو ان کا تمام زور اسی بات پر تھا کہ وہ بالکل بھلے چنگے ہیں اور یہ کہ ان کا معدہ ٹھیک ہو جائے تو وہ جلد ہی معمول کے مطابق کام کرنے لگیں گے مگر میں نے ان  کا سرسری معائنہ کیا تو اس نتیجے پر پہنچا کہ ان کا معدہ تو بالکل ٹھیک ہے لیکن ان کے سینے اور پھیپھڑوں کے بارے میں صورت حال اطمینان بخش نہیں ے۔

انہوں نے لکھا کہ اگلے دن کوئٹہ کے سول سرجن ڈاکٹر صدیقی اور کلینیکل پیتھالوجسٹ ڈاکٹر محمود ضروری آلات اور سازو سامان کے ساتھ زیارت پہنچ گئے۔ انھوں نے فوری طور پر ٹیسٹ کیے جن کے نتائج نے میرے خدشات کی تصدیق کر دی کہ وہ ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ 

مزیدخبریں